بھٹکل:18/اگست(ایس او نیوز)کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کی بھٹکل شاخ کے زیر اہتمام 20اگست کو یوم صحافت کا پروگرام شرالی کے جنتا ودیا لیہ پی یو کالج میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری من موہن نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 20اگست کی صبح رکن اسمبلی منکال وئیدیاپروگرام کا افتتاح کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طورپر گوا کے آئی ایف ایس آفیسر اے ٹی دامودر ، زونل فاریسٹ آفیسر رویندر شریک ہونگے ۔ پرنسپال اے بی رام رتھ مقالہ پیش کریں گے۔ اسوسی ایشن کے صدر وشنو دیواڑیگا پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اس دن شجرکاری پروگرام کو بھی انجام دیا جائے گا۔